وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تمام قومی مسائل حل کر کے ملک میں سیاسی و اقتصادی استحکام لائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے وفاقی کابینہ کے تین اجلاسوں میں شرکت کی ہے جس میں میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی)وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان تمام قومی مسائل حل کر کے ملک میں سیاسی و اقتصادی استحکام لائیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے وفاقی کابینہ کے تین اجلاسوں میں شرکت کی ہے جس میں میں نے یہ مشاہدہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے مخلص اور سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کی متحرک اور ولولہ انگیز قیادت کے تحت موجودہ حکومت تمام مسائل کو حل کرے گی۔ انہوں نے انتخابی مہم کے دوران دیئے گئے وزیراعظم عمران خان کے 100 روزہ پلان کو بھی سراہا اور کہا کہ بلاتفریق سب کا احتساب بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

مزید خبریں