اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک نے کہا کہ معیشت کی بہتر ترقی کیلئے برآمدات کا فروغ اشد ضروری ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبہ مصنوعات کی مسابقت اور معیار کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کرے جس سے ہماری برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف …
وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک کا اسلام آباد چیمبر میںتاجر برادری سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تجارت محمد پرویز ملک نے کہا کہ معیشت کی بہتر ترقی کیلئے برآمدات کا فروغ اشد ضروری ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبہ مصنوعات کی مسابقت اور معیار کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کرے جس سے ہماری برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ ریسرچ سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات اب بہتر ہو رہی ہیں لیکن ابھی بھی ہر ماہ درآمدات کے مقابلہ میں ہماری برآمدات کو 3 ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے اور اس خسارے کو کم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ نجی شعبہ اپنی حکمت عملی کو تبدیلی کرے اور مصنوعات کا معیار بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ویلیو ایڈیڈ مصنوعات تیار کرنے کی کوشش کرے جس سے ہماری برآمدات میں بہتری آ ئے گی








