وفاقی وزیر برائے تعلیم سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام کے قائم مقام نمائندہ ایگانو آرتزا کی ملاقات

143
APP54-12 ISLAMABAD: March 12 - Ignacio Artaza, Resident Representative, UNDP Pakistan called on Federal Minister for Federal Education and Professional Training Shafqat Mehmood. APP

اسلام آباد ۔ 12 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے قائم مقام نمائندہ ایگانو آرتزا نے منگل کو ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم، سکل ڈویلپمنٹ اور باقی باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بہت سے ایسے شعبے ہیں جن میں وزارت تعلیم اور یو این ڈی پی اکٹھے کام کر سکتے ہیں، نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کے میدان میں بھی یو این ڈی پی کے ساتھ کام کر سکتے ہیں، ہم یکساں نظام تعلیم لانا چاہتے ہیں تا کہ یکساں قومی سوچ کو فروغ مل سکے، ہم یکساں نصاب تعلیم پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی نصاب کونسل یکساں نصاب تعلیم کے پالیسی کے نکات کو دیکھ رہی ہے، قومی نصاب کونسل کی ذیلی ٹیکنیکل کمیٹی یکساں نصاب کے تکنیکی پہلوﺅں پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی میں پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر دونوں سے تعلیم کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے نامور لوگ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزارت تعلیم اور اس کے چند ذیلی اداروں کو مو¿ثر بنانے کےلئے ان کی تشکیل نو کر رہے ہیں۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے قائم مقام نمائندہ ایگانو آرتزا نے کہا کہ وزارت تعلیم بہت مو¿ثر انداز میں کام کر رہی ہے، سکل اور یوتھ ڈویلپمنٹ کے میدان میں وزارت تعلیم کے ساتھ مل کر کام کریں گے، وزارت تعلیم اور اس کے ذیلی اداروں کی تشکیل نو میں تکنیکی مدد فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت برائے منصوبہ بندی کے ساتھ اس سلسلہ میں پہلے سے ہی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے تعلیم کے شعبہ میں تعاون بڑھانے کےلئے مزید ملاقاتیں کرنے پر بھی اتفاق کیا۔