اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں نصاب سے ایک قوم بنائیں گے اور ناانصافی کو ختم کریں گے، یکساں نصاب کیلئے تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ان کے تحفظات کو دور کریں گے۔ وہ بدھ کو قومی نصاب کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کے بعد صحافیوں بات …
وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمودکی قومی نصاب کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کے بعد صحافیوں بات چیت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں نصاب سے ایک قوم بنائیں گے اور ناانصافی کو ختم کریں گے، یکساں نصاب کیلئے تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لیا جائے گا اور ان کے تحفظات کو دور کریں گے۔ وہ بدھ کو قومی نصاب کونسل کے پہلے اجلاس سے خطاب کے بعد صحافیوں بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب کیلئے بنائی جانے والی قومی نصاب کونسل کا پہلا اجلاس انتہائی مثبت رہا، مجموعی طور پر تمام سٹیک ہولڈرز نے یکسان نصاب پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ جن فریقین کو تحفظات ہوں گے وہ مشاورت کے ساتھ تحفظات کو دور کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی نصاب کونسل کے قیام کا مقصد یکساں تعلیمی نصاب کی طرف بڑھنا ہے۔








