وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی ویزاکے ریجنل صدر اینڈریو ٹورے سے ملاقات

101
Meet Andrew Torre
Meet Andrew Torre

واشنگٹن ڈی سی۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں ویزاکے ریجنل صدر اینڈریو ٹورے سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کے ادائیگیوں کے نظام کو جدید بنانے خاص طور پر 1لنک جیسے ادائیگیوں کے ملکی اداروں کی حمایت کے لیے ویزا کی حمایت اور کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے مالی شمولیت اور کاروباری افراد کی معاونت میں ویزا کے کردار کی تعریف کی۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ویزاکے میزان بینک کے ساتھ مل کر “فنانشل انکلوژن کارڈ” کے اجراء پر مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ صارفین کے پاس مزید راستوں کے انتخاب کے مواقع ہونے چاہئیں اور ملکی ٹرانزیکشنز کے پروسیسنگ میں ایک منصفانہ ماحول میسر ہونا چاہیے۔