وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال کابلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچ عسکریت پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ہنر مند بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم

161
وفاقی وزیرزبیدہ جلال اور رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران سے میرعبدالروفف رند کی ملاقات
وفاقی وزیرزبیدہ جلال اور رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران سے میرعبدالروفف رند کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال نے بلوچستان حکومت کی جانب سے بلوچ عسکریت پسندوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے ہنر مند بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے وزیر اعلی بلوچستان اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بلوچ افراد ہمارے اپنے ہیں اور ریاست اور حکومت ذمہ داری سے ان کا خیال رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ان افراد کی پیشہ ورانہ تربیت اور ہنرمندی کی صلاحیت سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جائے گا اور قومی دھارے میں شامل ہنر مند افراد کی افرادی قوت سے صوبے میں عوام کی معاشی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔