راولپنڈی ۔ 6 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ ملک کی ساری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورقوم کو انڈیا کے تبصروں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے،انڈیا کے لیے شیخ رشید اکیلا کافی ہے،ریلوے کی ٹرینوں میں پانی کی کمی ہے اور کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے لئے مسافروں سے معذرت خواہ ہوں،ان خیالات کا اظہار شیخ رشید احمد نے جمعرات کے روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس او کے ساتھ معاہدہ ختم کریں تو ایک روپے سستا فیول ملے گا،ڈیزل مہنگا ہوا ہے غریب پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں ٹرینوں میں سفرکرنے والے مسافروں کو مٹھائی کے ساتھ اپنے گھروں کو رخصت کررہے ہیں