اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان اور کشمیریوںکی حقیقی معنوں میں نمائندگی کی ہے، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے واپسی کے موقع پر …
وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان اور کشمیریوںکی حقیقی معنوں میں نمائندگی کی ہے، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے واپسی کے موقع پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے وزیراعظم عمران خان نے زبردست اور تاریخی خطاب کیا ، یہ ان کی زندگی کی یادگار تقریر تھی جسے عالم اسلام نے بھی سراہا ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 100سے زیادہ عالمی شخصیات سے ملاقاتیں کیں جو ایک ریکارڈ ہے،انھوں نے عالمی رہنماﺅں کو پاکستان کا موقف بہتر انداز میں پیش کیا۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر کے علاوہ عالم اسلام کے دیگر مسائل کا بھی ذکر کیا، عمران خان نے عالمی فورم پر مودی کا پردہ چاک کیا اور اقوام عالم کے سامنے بھارتی ظلم و جبر کو اجاگر کیا۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ عالمی تعلقات میں مفاد کے رشتے ہوتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وزارت خارجہ نے بہت بہتر انداز میں کام کیا ہے۔








