اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئندہ مالی سال کیلئے صنعت اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرکے کامیابی کے ساتھ اپنی مدت مکمل کرے گی۔ وہ مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو تاجروں کے مسائل کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیتے …
وفاقی وزیر برائے ریونیو ہارون اختر خان کی مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ بات چیت
اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ریونیو ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت آئندہ مالی سال کیلئے صنعت اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرکے کامیابی کے ساتھ اپنی مدت مکمل کرے گی۔ وہ مختلف تاجر تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو تاجروں کے مسائل کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لیتے ہوئے ان کے حل سے متعلق تجاویز آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کیلئے اقدامات کرے گا۔ اس موقع پر کاروباری برادری کو سہولت دینے اور ریونیو کو فروغ دینے سے متعلق مختلف تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ یہ ملاقات آئندہ متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مشاورتی عمل کا حصہ ہے۔ ملاقات میں پاکستان ٹائرز اینڈ ٹیوبز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ہارون اختر کو ٹائر انڈسٹری کے ٹیکسوں سے متعلق مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کے حل کیلئے تجاویز پیش کیں۔ وفاقی وزیر نے انہیں یقین دلایا کہ ان کی تجاویز کو آئندہ بجٹ میں شامل کرنے کیلئے زیر غور لایا جائے گا۔









