وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مقامی سطح کے مسائل کے حل کے لئے چھوٹے انتظامی بلاکس کے قیام کی ضرورت ہے، نچلی سطح پر رقوم کی مساوی تقسیم سے ملک کے تمام شعبوں کی ترقی میں مدد ملے گی، جنوبی پنجاب کی طرح شمالی پنجاب کا بھی الگ سیٹ اپ بنایا جائے۔ منگل کو …

اسلام آباد ۔ 3 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ مقامی سطح کے مسائل کے حل کے لئے چھوٹے انتظامی بلاکس کے قیام کی ضرورت ہے، نچلی سطح پر رقوم کی مساوی تقسیم سے ملک کے تمام شعبوں کی ترقی میں مدد ملے گی، جنوبی پنجاب کی طرح شمالی پنجاب کا بھی الگ سیٹ اپ بنایا جائے۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی نے بحیثیت وزیر اعلی اپنے دور میں ترقیاتی اور دیگر کاموں کے لئے تحصیل سطح پر فنڈز مہیا کئے جس کی وجہ سے کافی بہتری آئی تھی۔ فنڈز کی تقسیم کے نظام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹریوں کا اختیار ختم ہونا چاہیے کیونکہ وہ تمام ترقیاتی فنڈز رکھ کر بیٹھ جاتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے وزراءکے پاس فنڈز ہونے چاہییں تاکہ وہ اپنے انتخابی حلقوں کے معاملات کو مناسب انداز میں دیکھ سکیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں صوبے کے لئے گیارہ کھرب روپے خرچ کئے لیکن اس کے باوجود صوبے کی ترقی اسطرح نہیں ہوئی جسطرح ہونی چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا میڈیا سیل عثمان بزدار کے خلاف مہم چلا رہا ہے، وزیر اعلی پنجاب ٹیم ورک کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور امید ہے کہ آنے والے دنوں میں پنجاب میں مزید بہتری نظر آئے گی۔