اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت زرعی شعبہ میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لانے کےلئے کوشاںہیں، اس سلسلہ میں امریکہ سے تعاون کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے یہ بات پیر کو پاکستان میں امریکی سفیر پال جونس سے ملاقات کے دوران کہی۔