وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیریسٹر فروغ نسیم کی جانب سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ملاقات کا کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا، ترجمان وزارت قانون و انصاف

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزارت قانون و انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیریسٹر فروغ نسیم کی جانب سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ملاقات کا کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا۔ منگل کو ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دعوی غلط بیانی پر مبنی ہے کہ وزیر قانون نے وزیر اعلی سے ملاقات کی خواہش …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزارت قانون و انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیریسٹر فروغ نسیم کی جانب سے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو ملاقات کا کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا۔ منگل کو ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ دعوی غلط بیانی پر مبنی ہے کہ وزیر قانون نے وزیر اعلی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا جسے انہوں نے رد کر دیا۔ ترجمان نے مزید کہاکہ وزیر قانون نے کسی موقع پر وزیراعلی سندھ سے ملنے کی درخواست نہیں کی۔