وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف کی زیر صدارت اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس

Azam Nazir Tarr
Azam Nazir Tarr

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت انسداد بدعنوانی اور رشوت ستانی کے اداروں کے ادارہ جاتی فریم ورک کے جائزے اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے اینٹی کرپشن ٹاسک فورس کا دوسرا اجلاس وزارت قانون و انصاف میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا، سابق چیف سیکرٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ،سابق ڈی جی ایف آئی اے خالد قریشی اور سابق صوبائی سول سروس کے آفیسر حفظ الرحمٰن نے شرکت کی۔اجلاس میں خصوصی دعوت پر چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور ایڈیشنل آڈیٹر جنرل سید سجاد حیدر نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے شرکاء نے نظام کی مضبوطی اور بہتری لانے کے لیے اپنے تجربات کی بناء پر تجاویز پیش کیں۔