اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو آزاد و خودمختار ادارہ ہے، کھانے پینے کی اشیاءکی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں احتساب کا عمل جاری ہے، جن لوگوں نے کرپشن کی، قومی خزانے کو لوٹا ، انہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان لوگوں سے نہ صرف لوٹی دولت واپس لی جائے بلکہ انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے۔ اپنے طور پر احتساب کر رہا ہے۔