وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق سید فخر امام سے مصر کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق سید فخر امام سے پاکستان میں مصری سفیر تیرک ڈہرورو نے ملاقات کی۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران کپاس کی تحقیق میں پاکستان اور مصر کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کے تحقیق ، توسیع اور زرعی تعلیم کے …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ اور تحقیق سید فخر امام سے پاکستان میں مصری سفیر تیرک ڈہرورو نے ملاقات کی۔ جمعرات کو ہونے والی ملاقات کے دوران کپاس کی تحقیق میں پاکستان اور مصر کے مابین تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سید فخر امام نے کہا کے تحقیق ، توسیع اور زرعی تعلیم کے شعبے میں مصر اور پاکستان کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے چاہیں۔ انہوں نے کہا کے پاکستانی آم افغانستان ، متحدہ عرب امارات، عمان اور ایران درآمد ہوتے ہیں پاکستان میں فائٹو سینیٹری کا اچھا نظام موجود ہے۔