اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی سے تاجکستان کی وزیرِ ثقافت مطلوبہ خان سہتوریان امان زادہ نے ملاقات کی ۔ بدھ کو یہاں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ قبل ازیں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی نے جمہوریہ …
وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی سے تاجک وزیرِ ثقافت کی ملاقات ، ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

مزید خبریں
اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی سے تاجکستان کی وزیرِ ثقافت مطلوبہ خان سہتوریان امان زادہ نے ملاقات کی ۔ بدھ کو یہاں ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سفارت کاری کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اورنگزیب خان کھچی نے جمہوریہ تاجکستان کی وزیرِ ثقافت ستوریون متلوباخون امون زادہ کی قیادت میں پاکستان آنے والے اعلیٰ سطحی ثقافتی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
تاجکستان کا ثقافتی وفدپاکستان اور تاجکستان کے درمیان پہلے مشترکہ ثقافتی میلے کے سلسلہ میں پاکستان کا دورہ کر رہا ہے جس کی افتتاحی تقریب کل(جمعرات کو) کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔ اس میلے کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔








