اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ خان نے وزارت کے جنگلات اور وائلڈ لائف محکمہ کو پاکستان کی پہلی قومی وائلڈ لائف پالیسی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کر دیں ۔پاکستان کی پہلی قومی جنگلاتی پالیسی کی تشکیل بارے منظوری دی گئی جس پر 2015 ءمیں وزیراعظم پاکستان کے احکامات پر عمل کرنے کا آغاز ہوا،اور ستمبر 2017 ءمیں تمام …
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان کی پہلی قومی وائلڈ لائف پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت
اسلام آباد ۔ 07 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر مشاہد اللہ خان نے وزارت کے جنگلات اور وائلڈ لائف محکمہ کو پاکستان کی پہلی قومی وائلڈ لائف پالیسی تشکیل دینے کی ہدایات جاری کر دیں ۔پاکستان کی پہلی قومی جنگلاتی پالیسی کی تشکیل بارے منظوری دی گئی جس پر 2015 ءمیں وزیراعظم پاکستان کے احکامات پر عمل کرنے کا آغاز ہوا،اور ستمبر 2017 ءمیں تمام صوبوں اور مشترکہ مفادات کی کونسل کے ساتھ اجلاس میں مشاورت کے بعد ایک جامع جنگلات پالیسی کو حتمی شکل دی گئی ۔اگرچہ جنگلات کی پالیسی صوبائی معاملہ ہے لیکن صوبوں اور قومی سرحدوں کو تیز رفتار تبدیلیوں کے معاصر چیلنجزسے نبزد آزما ہونے کے لیے ایک قومی جنگلات پالیسی کی تشکیل دی گئی تھی ۔سینٹر مشاہد اللہ خان نے سائنس ماحول اور جنگلی حیات کے انتظام کے عمل کے مابین خلا کو بری طرح محسوس کیا تھا اور انہوں نے پاکستان کی پہلی وائلڈ لائف پالیسی کی تشکیل کی ہدایات جاری کیں ۔صحت مند جنگلی حیات ماحولیاتی نظام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان متنوع جنگلی حیات کی سر زمین ہے جو ماحولیات میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔









