وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی صدر آئی آئی یو آئی پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے ملاقات

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے نیو کیمپس میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص عربی زبان کے فروغ اور غیر عرب طلبہ کو عربی تعلیم دینے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا …

اسلام آباد۔12نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد (آئی آئی یو آئی) کے صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد سے نیو کیمپس میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص عربی زبان کے فروغ اور غیر عرب طلبہ کو عربی تعلیم دینے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے صدر جامعہ کی تعلیمی وژن اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی مسلم دنیا کا ایک اہم علمی و تحقیقی مرکز ہے جو مختلف ممالک کے طلبہ کو معیاری تعلیم اور یکساں مواقع فراہم کر رہی ہے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر احمد سعد الاحمد نے وفاقی وزیر کو جامعہ کی طلبہ مرکز پالیسی، تعلیمی منصوبوں اور بین الاقوامی روابط کے فروغ سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے یقین دلایا کہ آئی آئی یو آئی اپنی بنیادی فیکلٹیز کے ذریعے وزارت مذہبی امور کے ساتھ عربی زبان اور اسلامی تعلیمات کے فروغ کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی۔