وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار کا اکنامک ایڈوائزری کونسل کو منصوبے کے مسودہ پر بریفنگ کے دوران اظہار خیال

87
APP02-22 ISLAMABAD: February 22 - Federal Minister for Planning Development & Reform and Statistics Division Makhdum Khusro Bakhtyar chairing a briefing to Economic Advisory Council on Draft of 12th Five Year Plan. APP photo by Saeed-ul Mulk

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و شماریات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ معیشت کے تمام شعبوں کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، 12 واں پانچ سالہ منصوبہ موجودہ حکومت کے وژن کا عکاس ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اکنامک ایڈوائزری کونسل کو 12ویں پانچ سالہ منصوبے کے مسودہ پر بریفنگ کے دوران کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس و انڈسٹری عبدالرزاق داود، اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ممبرز، سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن اور وزارت کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ 12ویں پانچ سالہ منصوبے کا ہر سال جائزہ لیا جائے گا تاکہ اس کے تمام اہداف حاصل کئے جا سکیں۔ معیشت کے تمام شعبوں کی ترقی کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ مخدوم خسرو نے کہا کہ 12واں پانچ سالہ منصوبہ موجودہ حکومت کے وژن کا عکاس ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن نے کہاکہ اب تک تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ 12ویں پانچ سالہ منصوبہ کے مسودہ پر 30 سے زائد مشاورتی اجلاس ہو چکے ہیں۔