وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کے اجلاس میں ماڈل مویشی منڈیوں (مارکیٹوں) اور ایس او پیز کی تعمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مویشی منڈیوں میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر تعمیل کو یقینی بنائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکا سکے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی …

اسلام آباد ۔ 15 جولائی (اے پی پی)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ مویشی منڈیوں میں معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر تعمیل کو یقینی بنائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکا سکے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقیات اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی اجلاس میں ماڈل مویشی منڈیوں (مارکیٹوں) اور ایس او پیز کی تعمیل سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے مویشی منڈیوں میں کورونا وائرس پھیلنے کے متوقع خطرے کو کم کرنے کے لئے ایس او پیز کی تعمیل کے لئے سخت انتظامی کارروائی پر زور دیا۔ مویشی منڈیوں میں چہرے پر بغیر ماسک پہنے کوئی بھی داخل نہیں ہونا چاہئے اور پولیس اہلکاروں کو اس پر سختی سے عمل درآمد کرانا چاہئے اور مویشی منڈیوں کے داخلی اور خارجی راستوں کی نگرانی کرنی چاہئے۔ لوگوں کو ماسک فراہم کرنے کے لئے مویشی منڈیوں میں داخلی راستوں پر بھی اسٹال لگائے جانے چاہئیں۔ سندھ کے چیف سکریٹری نے اجلاس کو بتایا کہ عیدالاضحی اور محرم کے مواقع پر وباء پھیلنے کے خطرے پر قابو پانا ایک بہت بڑا چیلنج تھا جہاں این سی او سی کے ذریعہ مشترکہ ایس او پیز کو ضلعی اور ڈویژنل انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ عملدرآمد کے لئے حکمت عملی وضع کرے۔ ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے فورم کو بتایا کہ کوئٹہ میں تقریباً 20 مویشی منڈیاں قائم ہیں جبکہ صوبے کے مختلف شہروں میں 3-5 مارکیٹیں قائم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ماڈل مویشیوں کی مینڈیاں قائم کی گئیں اور تعمیل کی حوصلہ افزائی کے لئے عوام میں تقریباً 20 ہزار چہرے کے ماسک تقسیم کیے گئے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے فورم کو بتایا کہ 15-25 جولائی تک صوبے میں تقریبا 303 مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی جن کے مجوزہ وقت صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے۔ خیبرپختونخوا کے چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے میں کل 191 مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی جبکہ داخلی راستے پر ماسک تقسیم کرنے والے اسٹال کے ساتھ کوئی کوئی بھی بغیر ماسک کے منڈی میں داخل نہیں ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایس او پیز کے نفاذ پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ آزاد جموں وکشمیر (اے جے کے) چیف سیکرٹری نے فورم کو بریفنگ میں بتایا کہ اے جے کے میں مویشی منڈیوں کو 21 سے بڑھا کر 47 کردیا گیا ہے جبکہ تمام منڈیاں شہروں سے باہر دیہی علاقوں میں ہوں گی اور سخت تعمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے چیف سکریٹری نے بتایا کہ گلگت میں ایک ماڈل مویشی منڈی قائم کی گئی ہے جب کہ ماسک تقسیم کرنے والے اسٹال کے ساتھ کوئی بھی ماسک کے بغیر انٹری نہیں ہو گی۔ فورم کو بریفنگ دی گئی کہ وفاق کے فیصلے کے مطابق جولائی کے آخر تک ملک بھر کے اسپتالوں میں 2 ہزار آکسیجن بیڈ فراہم کرنے کے فیڈرل فیصلے کے مطابق موجودہ صلاحیت میں آکسیجن بیڈ شامل کردیئے گئے۔ ریمپ اپ میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری 550 بیڈ ، پنجاب 480 ، سندھ 125 ، خیبر پختونخوا 390 ، بلوچستان 150 ، گلگت بلتستان 40 اور اے جے کے 90 شامل ہیں۔

مزید خبریں