اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے زیر تکمیل منصوبوں پر تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان میں ورلڈ بینک کے نئے مقرر کردہ کنٹری ڈائریکٹر مسٹر …
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا پاکستان میں ورلڈ بینک کے نئے کنٹری ڈائریکٹر نجی بنحسین سے ملاقات کے دوران اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے زیر تکمیل منصوبوں پر تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لئے پرعزم ہے، حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو پاکستان میں ورلڈ بینک کے نئے مقرر کردہ کنٹری ڈائریکٹر مسٹر نجی بنحسین سے تعارفی ملاقات کی۔ اسد عمر نے کنٹری ڈائریکٹر نجی بنحسین کا خیرمقدم کیا اور حکومت پاکستان اور ورلڈ بینک کے مابین مضبوط تعلقات کو سراہا۔ اسد عمر نے وبائی امراض کے دوران ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کردہ امداد کو سراہا۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور ورلڈ بنک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔ نجی بنحسین نے کہاکہ حکومت نے کورونا جیسے وبائی مرض کو بڑی حد تک قابو کرنے کے لئے منظم طریقہ اختیار کیا جو قابل ستائش ہے، عالمی بینک کوویڈ 19 کے ایمرجنسی رسپانس منصوبوں کے ذریعے حکومت پاکستان کی مدد کر رہا ہے تاکہ ملک میں کوویڈ جیسے وبائی مرض کی تشخیص، روک تھام اور صحت عامہ کو مستحکم کرنے میں مدد مل سکے۔








