وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر کا نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر کے اجلاس سے خطاب

98

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آ پریشن سینٹر کااجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔فورم کو عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کے حوالے سے عملدرآمد اور خاص کر خلاف ورزیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔مختلف صوبوں میں حفاظتی تدابیر کی خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔ فورم کو بتایا گیا کہ پورے پاکستان میں غیر قانونی مویشی منڈیوں کو بند کیا گیا، ج±رمانے کئے گئے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔فورم میں شاپنگ پلازہ، سبزی منڈیوں اور مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے خلاف ورزیوں کے مشاہدے پر بریفنگ دی گئی۔اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق ہمیں یہ عید سادگی سے منانی چاہئے۔عید پر تفریخی مقامات کا روَخ نہ کریں اور عید پر اجتماعات سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ نماز میں سماجی فاصلوں اور دی گئی ہدایات پر عمل سے وَبا پر قابوپایا جا سکتا ہے۔اسد عمر نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں حفاظتی تدابیر کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں این سی او سی کے کوارڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودا لز مان خان ، ویڈیو لنک کے ذریعے وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا،وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام،وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات عاصم سلیم باجوہ نے بھی شرکت کی۔