وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال کی زیر صدارت گوادر منصوبوں پر اہم و ہنگامی اجلاس

46

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر بندرگاہ عمران خان حکومت کی غفلت کی بدولت غیر فعال ہوگئی ،موجودہ حکومت گوادر پورٹ کو بحال کر نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو گوادر منصوبوں پر اہم و ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں گوادر کے ماہی گیر وں ، پسنی و گوادر بندرگاہ سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ گوادر بندرگاہ عمران خان حکومت کی غفلت کی بدولت غیر فعال ہوگئی ، موجودہ حکومت گوادر پورٹ کو بحال کر نے کے لئے اقدامات کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی ماسٹر پلان کو گوادر پورٹ سٹی پلان سے ہم آہنگ کیا جائے ، گوادر سمارٹ سٹی منصوبےپر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر کے ماہی گیروں کو جلد کشتی رانی کے لئے نئے انجن فراہم کئے جائیں ، انجن کی فراہمی کے دوران ماہی گیروں کی ضرورت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ گوادر بندرگاہ کی ڈریجنگ کے لئے نیوی کی خدمات سے استفادہ کیا جائے ، پسنی بندرگاہ کو ماہی گیری کے لئے فوری بحال کیا جائے ۔