ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے ، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے جبکہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کی وجہ سے کراچی، دادو، سکھر، لاڑکانہ، قلات، لسبیلہ، خضدار، ژوب، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسی خیل، شیرانی، سبی، بولان، راولپنڈی/اسلام آباد اورڈیرہ غازی خان کے پہاڑی اورمقامی ندی نالوں میں طغیانی اورنشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ ہے جبکہ کشمیر، گلیات، مری، ایبٹ آباد، مانسہرہ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استوراوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مسافر اور سیاحوں کو موسمی حالات کومدنظررکھ کرسفرکرنے اورسفرکے دوران مزیدمحتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے ۔ (آج ) جمعرات کے روز بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، شمال/مشرقی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، بالائی پنجاب ،اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش متوقع ہے ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ ، بلوچستان، پنجاب،اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا،کشمیراورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پرموسلادھاربارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ میں خیرپور 88، دادو 45، مٹھی 22، کراچی (گلشن حدید 17، کورنگی 10، اورنگی 07، فیصل بیس، مسرور بیس 05، ڈی ایچ اے 04، کیماڑی، ناظم آباد، یونیورسٹی روڈ 03، جناح ٹرمینل، قائد آباد، کیماڑی، سرجانی، سعدی ٹاؤن 02، نارتھ کراچی، گڈاپ ٹاؤن، ایم او ایس01)، جیکب آباد 17، سکھر 16،

لاڑکانہ، روہڑی 13، بدین 11، پڈعیدن 06، موہنجو داڑو 04، شہید بینظیر آباد، 03، حیدرآباد چھور، میرپور خاص، سکرنڈ 01، پنجاب میں سیالکوٹ (شہر) 35، حافظ آباد 19، نارووال 17، اسلام آباد (بوکرا 11، سید پور 05، زیرو پوائنٹ 02)، گوجرانوالہ 08، راولپنڈی (چکلالہ 11، شمس آباد 04)، گجرات،خانپور05، منڈی بہاؤالدین، جہلم 04، منگلا 02، بہاولپور (سٹی 02،

ایئر پورٹ 01)، مری، سرگودھا 01، بلوچستان میں لسبیلہ 28، تربت 22، اورماڑہ 12، گوادر 07، خضدار 01، خیبر پختونخوا میں کاکول 28، بالاکوٹ 26، چراٹ 15، تخت بھائی 08، باچا خان ایئرپورٹ، مالم جبہ 04، دیر 03، کشمیر میں کوٹلی 19، مظفر آباد (ایئرپورٹ 04، سٹی 03)، راولاکوٹ 03، گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان میں استور 07 اور اسکردومیں 03ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس دوران ملک میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت چلاس 43،گلگت، نوکنڈی 39، دالبندین اور دروش میں 38ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔