وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار کی ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران گفتگو

90
APP76-14 ISLAMABAD: March 14 - Federal Minister for Planning, Development & Reform Makhdum Khusro Bakhtyar talking to Country Director, World Bank, Patchamuthu Illangovan, who called on him. APP

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اقتصادی ترقی کو تیز اور برقرار رکھنے کےلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو فروغ دینے کےلئے پرعزم ہے اور اس سلسلہ میں اصلاحاتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر پاچا موتھو الانگو سے جمعرات کو یہاں ملاقات کے دوران کہی۔ سیکرٹری منصوبہ بندی ظفر حسن اور وزارت کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ملاقات کے دوران مسٹر الانگو نے کہا کہ ورلڈ بینک ”Pakistan@100“ کے نام سے رپورٹ لانچ کر رہا ہے جو درمیانی مدت میں پاکستان کی اقتصادی ترقی کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کرتی ہے۔ مسٹر الانگو نے وفاقی وزیر کو اس رپورٹ کی خصوصیات کے حوالہ سے بتایا کہ اس رپورٹ میں پاکستان کو خوشحال اور ترقی پسند ملک بنانے کےلئے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رپورٹ 18 مارچ کو لانچ کی جائے گی۔ وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار نے ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر کو 12ویں 5 سالہ منصوبہ کے اہم نکات کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ منصوبہ قومی معیشیت کو فروغ دینے اور ملک کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت بنانے میں مددگار ثابت ہو گا۔