وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی کی زیر صدارت غیر ملکی مالی اعانت کے منصوبوں میں پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے جمعہ کو یہاں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری معاشی امور ڈویژن (ای اے ڈی) اور دیگر اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔ جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ …

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے جمعہ کو یہاں غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی، سیکرٹری معاشی امور ڈویژن (ای اے ڈی) اور دیگر اعلی عہدیدار شریک ہوئے۔ جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن اور وزارت خزانہ نے ترقیاتی فنڈز کے اجراءکے عمل کو کافی حد تک آزاد کردیا جس سے وزارتوں کو اپنے ترقیاتی کاموں کو انجام دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ آزادی میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای اے ڈی کو غیر ملکی مالی امداد کا جائزہ بھی لینا چاہئے اوراس ضمن میںغیر ملکی معاونت سے منصوبوں پر عملدرآمد میں بھی تیزی لانی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں پر عمل درآمد میں اگر کہیں رکاوٹ پیدا کرنے کے حوالے سے کوئی معاملات ہیں تو انہیں بھی فوری حل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے منصوبہ بندی پر عمل درآمد اور نگرانی کے عمل کو مزید مستحکم بنانے کیلئے منصوبہ بندی کمیشن اور ای اے ڈی کو مشترکہ طور پر منصوبوں کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر ملکی ترقیاتی امداد طے شدہ شیڈول کے مطابق فراہم کی جارہی ہے۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام دستیاب وسائل کو بروقت استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ ان سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔