اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سیعد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو اپنے کارکنوں سے معافی مانگی چاہیے کہ زرداری کے پانچ سالہ دور میں وہ اپنی والدہ کے قاتلوں کا پتہ نہ لگاسکے، پی پی کا حادثاتی طور بنا چیئرمین دھمکیاں دینا بند کرے جمعہ کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم …
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سیعد کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سیعد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو اپنے کارکنوں سے معافی مانگی چاہیے کہ زرداری کے پانچ سالہ دور میں وہ اپنی والدہ کے قاتلوں کا پتہ نہ لگاسکے، پی پی کا حادثاتی طور بنا چیئرمین دھمکیاں دینا بند کرے جمعہ کونجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر راولپنڈی میں بلاول کی تقریر سن کر بہت دکھ ہو ا ہے ،آج بلاول کو چاہیئے تھا کسی اور کو تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے بی بی کے قاتلو ں کا سراغ لگاتا اس نے والدہ کی برسی کو کرپشن بچاو کے لیے استعمال کیا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم سیاسی جیب تراشوں کی تجوریوں سے قوم کا مال بر آمد کرائیں گے۔پنجاب کی طرح سندھ بھی ان قزاقوں سے نجات سے حاصل کرے گا انہوں نے کہا کہ پی پی جتنا مرضی زور لگا لے سندھ پر مزید قبضہ برقرار نہیں رکھ سکے گی، انہوں نے کہا کہ بلاول کی تقریر نے واضح کر دیا کہ ان کے قدموں تلے زمین تیزی سے سرک رہی ہے اور وہ دامن پر لگے دھبے دھمکیوں سے نہیں مٹاسکتا۔







