وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمدکاگورنمنٹ کالج پوسٹ گریجویٹ میںتقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

162

اٹک۔3 جون(اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ زندگی بچپن سے لے کر مرتے دم تک ایک سفر ہے اور جو لوگ اس سفر میں آنے والی رکاٹوں کا مقابلہ نہیں کرتے وہ پیچھے رہ جاتے ہیں -ہماری زندگی کا رول ماڈل قائد اعظم ہیں جنہوں نے بچپن سے لے کر اپنی سیاسی زندگی تک جو جدوجہد کی اس جدو جہد نے ہمیں آزاد ملک میں سانس لینے کا حق دیا – وزیر اعلی پنجاب نے جہاں دیگر شعبوں میں انقلابی اصلاحات اپنائی ہیں ان میں تعلیمی حوالے سے بھی موثر اقدامات اٹھائے ہیں -انہیں کے وژن کے مطابق صوبہ پنجاب میں کالجز میں کھیلوں اور ادبی حوالے سے بھی مقابلے منعقد کروا کر باصلاحیت نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکھارنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔