وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا میری پہچان مستحکم پاکستان سیمینار سے خطاب

148
وزیر اعظم نوجوانوں کے مستقبل پر بہت توجہ دے رہے ہیں،ای کامرس کے ذ ریعے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کو روز گار فراہم کیا جا رہا ہے جس کیلئے حکومت نے انقلابی کامیاب جوان پروگرام شروع کیا ہے،وزیر مملکت علی محمد خان

اسلام آباد ۔ 11 جنوری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک کو ریاست مدینہ طرز پر اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں ، اسلامی فلاحی مملکت بنانے میں نوجوان بھی اپنا بنیادی کردار ادا کریں ، ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کا نفاذ ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے۔وہ جمعہ کو مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے 18ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ مرکزی پروگرام بعنوان میری پہچان مستحکم پاکستان سےمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔ وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاکہ ،استعماری تفریق کا خاتمہ کرکے دینی وعصری اداروں کے طلبہ کو ایک پلیٹ فارم پر لانا مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا قابل قدر اقدام ہے۔دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی سترہ سالہ جدوجہد مستحکم پاکستان کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی، مقررین کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ کی طرز پر اسلامی وفلاحی مملکت کے قیام میں طلبہ کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،طبقاتی نظام تعلیم کا خاتمہ اور ملک بھر کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتا ہے۔