اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہوتی تو مسلم لیگ (ن) کو سینٹ الیکشن میں انتخابی نشان سے محروم نہ کیا جاتا‘ اداروں کو ایک دوسرے کے کام میں مداخلت سے اجتناب کرنا چاہیے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ …
وفاقی وزیر برجیس طاہر کا قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم ہوتی تو مسلم لیگ (ن) کو سینٹ الیکشن میں انتخابی نشان سے محروم نہ کیا جاتا‘ اداروں کو ایک دوسرے کے کام میں مداخلت سے اجتناب کرنا چاہیے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر وفاقی وزیر چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پارلیمنٹ کا حصہ ہے۔ ایوان بالا بھی پارلیمنٹ کا حصہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت ہے جسے سینٹ الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔








