وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے قطر کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے بدھ کو قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کھیلوں اور سیاحت کے میدان میں قطر اور پاکستان کو باہمی تعاون …

اسلام آباد ۔ 4 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے بدھ کو قطر کے سفیر صقر بن مبارک المنصوری نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کھیلوں اور سیاحت کے میدان میں قطر اور پاکستان کو باہمی تعاون سے کام لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 2015ء میں قطر کے ساتھ مفاہمت نامہ پر دستخط کے بعد اس پر مزید کوئی کام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتیں اور لوگ آتے جاتے رہتے ہیں لیکن ادارے ہمیشہ اپنی جگہ پر قائم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ وزراتی کمیشن کے پانچویں اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کے فٹ بال فیفا کپ میں استعمال کیلئے درآمد کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیٹ لیول، ایوارڈ یافتہ کھلاڑیوں کیلئے پورٹل کی تشکیل پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے قطری سفیرکو ڈیووس کپ ٹائی کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے بھی مدعو کیا۔ قطری سفیر نے حکومت پاکستان کی کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے کوششوں کو سراہا۔