وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کا تقریب سے خطاب

157
شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ،نیشنل گرڈ سسٹم میں مزید 1320 میگاواٹ کا اضافہ ہو گا ، خرم دستگیر

گوجرانوالہ۔12 نومبر(اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر بنانے میں میڈیا اہم کردار اد کر سکتا ہے ، بیٹھ کرحالات کا رونا رونے کی بجائے ہمیں بحثیت قوم اپنا اعتماد بحال کرنا ہوگا،حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے ملک اور جمہوری نظام کے بارے میںمایوسی پھیلانا درست رویہ نہیں ، میڈیاحکومت پر تنقید کے ساتھ ساتھ مثبت پہلو بھی اجاگر کرے ،دنیا کو بتانے کی اشد ضرورت ہے کہ 2013ءکے مقابلے میں آج کا پاکستان بہت پرامن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نجی ٹی وی چینل کے بیورو آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔