اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستیگر خان سے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے سینئر ایڈوائزر وارنر لیپخ کی قیادت میں ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس ریفنڈز کی تقسیم اور برآمدات بڑھانے کیلئے وزیراعظم کے پیکیج کے تحت فنڈز کی ادائیگی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے اے ڈی بی کے وفد کے …
وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستیگر خان سے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستیگر خان سے ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے وفد نے سینئر ایڈوائزر وارنر لیپخ کی قیادت میں ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس ریفنڈز کی تقسیم اور برآمدات بڑھانے کیلئے وزیراعظم کے پیکیج کے تحت فنڈز کی ادائیگی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے اے ڈی بی کے وفد کے سربراہ وارنر کو بتایا کہ وزارت تجارت سٹرٹیجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر نظرثانی کر رہی ہے اور جلد جیوگرافیکل انڈیکیشن کے قانون کو متعارف کرائے گی جس سے مصنوعات کی علاقائی شناخت ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت جلد پاکستان کے بین الاقوامی برانڈ کی مارکیٹنگ کیلئے مہم شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمد کے فروغ کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں سے تعاون کر رہی ہے۔ اے ڈی بی کے سینئر ایڈوائزر وارنر لیپخ نے اس موقع پر کہا کہ وزارت تجارت کے تعاون سے جلد ایک جامع رپورٹ تیار کی جائے گی جو گورنس، مختلف وزارتوں کے درمیان تعاون اور پالیسی سے متعلق تجاویز پر مشتمل ہو گی۔








