وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چوتھی ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چوتھی ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئےجہاں وہ ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل کے چوتھے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر برائے مصر عامر شوکت سمیت مصری وزارتِ خارجہ اور وزارتِ تجارت و سرمایہ کاری اور وزارت خارجہ امورکے سینئر حکام نے وفاقی وزیرِ تجارت کا استقبال کیا۔ …

قاہرہ۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چوتھی ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل میں شرکت کے لیے قاہرہ پہنچ گئےجہاں وہ ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل کے چوتھے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر برائے مصر عامر شوکت سمیت مصری وزارتِ خارجہ اور وزارتِ تجارت و سرمایہ کاری اور وزارت خارجہ امورکے سینئر حکام نے وفاقی وزیرِ تجارت کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران وفاقی وزیر ڈی8 وزارتی کونسل کے افتتاحی، عمومی اور اختتامی اجلاسوں میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے وزرائے تجارت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گےجس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔وفاقی وزیر سرکاری سرگرمیوں کے علاوہ قاہرہ کے اہم تاریخی اور ثقافتی مقامات، بشمول گرینڈ ایجپشن میوزیم اور عابدین پیلس کا دورہ بھی کریں گے۔

 

مزید خبریں