اسلام آباد۔16نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے سابق سینیٹر اور عوامی نیشنل پارٹی کے معروف رہنما الیاس احمد بلور کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی تمام زندگی عوامی خدمت کی ہے۔
ہفتہ کو یہاں جاری بیان میں جام کمال خان نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ الیاس بلورکی بطور سیاستدان،سینیٹر اور اقتصادی ترقی کے وکیل،سارک چیمبر آف کامرس اور اسلامک چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے علاقائی تعاون،تجارت اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لئے نمایاں کاوشیں کیں۔ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔