اسلام آباد ۔17 مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے‘ لاہور سے تاشقند اور اشک آباد کے لئے براہ راست پروازیں جلد شروع ہو جائیں گی۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر نزہت صادق اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے بتایا …
وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کا ایوان بالا میں جواب
اسلام آباد ۔17 مارچ(اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہا ہے‘ لاہور سے تاشقند اور اشک آباد کے لئے براہ راست پروازیں جلد شروع ہو جائیں گی۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر نزہت صادق اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں پاکستان نے وسط ایشیائی ممالک میں کامیاب روڈ شوز کئے ہیں جس کے بعد پاکستان کی کاروباری برادری نے بھی وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ رابطے بڑھا دیئے ہیں۔









