وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

111
شنگھائی تھرکول منصوبے سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ،نیشنل گرڈ سسٹم میں مزید 1320 میگاواٹ کا اضافہ ہو گا ، خرم دستگیر

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے تاجر براداری پر زور دیا ہے کہ وہ حکومت کے تجارت کو آزادانہ بنانے کے ایجنڈا کی حمایت کریں تاکہ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی مسابقت کی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔ 2006ءمیں چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ پر دستخط کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ قابل برآمد مصنوعات کے لئے خام مال کی درآمد کے حوالہ سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوا اور اس سے پاکستانی مصنوعات کو مسابقتی بنانے میں بھی مدد ملی۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔