اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پانچویں ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزیبیشن 2024 کے لیے فنڈز کا اجراء کر دیا ۔
بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزیبیشن کے لیے ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ (ای ڈی ایف) بورڈ کے 85ویں اجلاس کی صدارت میں پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل نمائش (ٹیکسپو) کی کامیابی کے لئے 443 ملین روپے فنڈز کا اجراء کر دیا ہے۔
نمائش کا انعقاد 23 تا 25 اکتوبر ایکسپو سینٹر کراچی میں کیا جائے گا جس میں ٹیکسٹائل اور لیدر انڈسٹری سے وابستہ مقامی اور بین الاقوامی ادارے اور افراد شرکت کریں گے ۔