وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک کی سیمینار کے بعد ”اے پی پی“ سے بات چیت

106

اسلام آباد ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبہ میں برآمدات کی وسیع گنجائش موجود ہے ، حکومت مقامی کسانوں کو پیداوار میں اضافہ کے لئے تمام سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر زرعی شعبہ کی برآمدات میں اضافہ کے لئے پرعزم ہیں اور زرعی پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کھجور سے متعلق سیمینار کے بعد ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کیا تھا۔