وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراءتعلیم کانفرنس

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراتعلیم کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں صوبائی وزراتعلیم اور متعلقہ سیکرٹریز، چیئرمین ایچ ای سی، چیئرمین آئی بی سی سی اور فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ (ایف جی ای آئی)، نیوی اور ایئرفورس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صفی نے ملک میں کووڈ۔19 کی موجودہ صورتحال …

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزراتعلیم کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں صوبائی وزراتعلیم اور متعلقہ سیکرٹریز، چیئرمین ایچ ای سی، چیئرمین آئی بی سی سی اور فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ (ایف جی ای آئی)، نیوی اور ایئرفورس کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر صفی نے ملک میں کووڈ۔19 کی موجودہ صورتحال کے بارے میں فورم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ اسی طرح تمام صوبوں نے اپنے اپنے صوبوں کے سکولوں اور کالجوں میں کورونا کیسز کا ڈیٹا شیئر کیا جو کہ ایک سے دو فیصد ہے جس پر فورم نے اس پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ملک کے سب سے بڑے تعلیمی فورم نے متفقہ طور پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے امکانات کو مسترد کر دیا۔ فورم میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ انفیکشن کی شرح میں اضافہ والے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالہ سے فیصلہ مقامی انتظامیہ کی مدد سے سرانجام دیا جائے گا۔ فورم نے موسم سرما کی تعطیلات کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات کو منسوخ کر دیا جائے یا اسے کچھ دنوں تک محدود کر دیا جائے تاکہ طالب علم آسانی سے اپنا تعلیمی کورس مکمل کر سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کووڈ۔19 سے قبل تعلیمی سال 32 ہفتوں کا تھا اور اب یہ صرف 11 ہفتوں کا رہ گیا ہے لہٰذا موسم سرما کی تعطیلات غیر مناسب ہوں گی۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تمام فیڈریٹنگ یونٹس سے ملک بھر میں یکساں تعلیمی کیلنڈر کیلئے 15 دن میں تجاویز طلب کی ہیں۔ انہوں نے کووڈ۔19 کے باعث سکولوں کی 6 ماہ کی بندش کے دوران طلبا کے نقصانات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام فیڈریٹنگ یونٹس سے اپریل سے اگست تک تعلیمی سال منتقل کرنے کے بارے میں بھی تجاویز طلب کیں۔ وفاقی وزیر نے تمام صوبوں سے کہا کہ وہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ وفاقی وزیر این سی او سی کو جمعہ کو بین الصوبائی وزراءتعلیم کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر بریفنگ دیں گے۔