
اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود سے برٹش کونسل پاکستان اور کیمرج پاکستان کے عہدیداروں نے ملاقات کی۔
جمعرات کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ کیمرج حکام طلباء اور والدین کے ساتھ ملکر حفاظتی انتظامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں. انہوں نے کہا کہ طلباء کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے.
اس موقع پر کیمبرج حکام نے اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ اے لیول اور او لیول امتحانات کے انعقاد میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔