
اسلام آباد ۔ 12 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ یکساں نظام تعلیم و نصاب ہماری اولین ترجیح ہے، یکساں نصاب کیلئے نصاب کونسل تشکیل دی جائے گی، سکولوں سے باہر اڑھائی کروڑ بچوں کے سکولوں میں داخلہ کو یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے، وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ تعلیمی رضاکار پروگرام شروع کیا جائے۔ وہ پیر کو 11ویں بین الصوبائی وزراءتعلیم کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو سیاست سے ہٹ کر دیکھنا چاہئے اور مجھے خوشی ہے کہ ملک کی تمام اکائیوں کی نمائندگی اس اجلاس میں موجود تھیں اور وہ تعلیم کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم پر بہت سے معاملات ہیں، وفاق اور صوبوں میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے جو کہ ایک خوش آئند بات ہے