وفاقی وزیر توانائی،پیٹرولیم و عمرایوب خان کی کمشنرہزارہ ظہیر السلام کے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی ظہرانہ میں شرکت

ہری پور۔13 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے خصوصی دعوت پر کمشنرہزارہ ظہیر السلام کے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی ظہرانہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوںنے اظہارخیا ل کرتے ہوئے کمشنرہزارہ کے انتظامی امورکی تعریف کی اوران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔کمشنر ہزارہ سیدظہیر السلام کے اعزاز میںاین آرٹی ایس ہری پور کے گیسٹ ہاؤس میںالوداعی ظہرانہ دیاگیا۔خصوصی دعوت پروفاقی وزیربرائے …

ہری پور۔13 جولائی (اے پی پی)وفاقی وزیر توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان نے خصوصی دعوت پر کمشنرہزارہ ظہیر السلام کے اعزاز میں دئیے گئے الوداعی ظہرانہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوںنے اظہارخیا ل کرتے ہوئے کمشنرہزارہ کے انتظامی امورکی تعریف کی اوران کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔کمشنر ہزارہ سیدظہیر السلام کے اعزاز میںاین آرٹی ایس ہری پور کے گیسٹ ہاؤس میںالوداعی ظہرانہ دیاگیا۔خصوصی دعوت پروفاقی وزیربرائے توانائی،پیٹرولیم وقدرتی وسائل عمرایوب خان،سابق صوبائی وزیریوسف ایوب خان،صوبائی وزیر تعلیم اکبرایوب خان، ایم پی اے و چیئرمین ڈیڈک ارشد ایوب خان سمیت ہزارہ ریجن کے تمام انتظامی افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر عمرایوب خان نے اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر ہزارہ کے انتظامی امور کی تعریف کی اور ان کے لئے مزید نیک تمناؤں کااظہارکیا۔کمشنرہزارہ سیدظہیرالسلام نے اس موقع پرعوامی نمائندگان کی جانب سے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اوران کی شاندار عوامی خدمات پر تعریف کرتے ہوئے تمام تر مصروفیات کے باوجود الوداعی پارٹی میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔