اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی بیرسٹر علی ظفر نے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) سے بجلی کے مختلف منصوبوں کی تاخیر کی وجوہات کی فہرست طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بجلی کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر قابل قبول نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو انہوں نے پی پی آئی بی کے دورے کے دوران کیا۔ …
وفاقی وزیر توانائی بیرسٹر علی ظفر نے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) سے بجلی کے مختلف منصوبوں کی تاخیر کی وجوہات کی فہرست طلب کر لی، بجلی کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر قابل قبول نہیں ہوگی، بیرسٹر علی ظفر کا پی پی آئی بی کے دورے کے موقع پر اظہار خیال
اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی بیرسٹر علی ظفر نے پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) سے بجلی کے مختلف منصوبوں کی تاخیر کی وجوہات کی فہرست طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بجلی کے منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر قابل قبول نہیں ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار بدھ کو انہوں نے پی پی آئی بی کے دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ دو ماہ کا وقت ضائع نہ کیا جائے اور بجلی کے شعبے میں خودانحصاری کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ ہمارے بعد آنے والی منتخب حکومت آسانی سے اس معاملے کو سنبھال سکے۔ انہوں نے پی پی آئی بی کی جانب سے بجلی کے شعبے میں توانائی کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کو سنگ میل قرار دیا۔ اس موقع پر پی پی آئی بی کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہجہان مرزا نے وفاقی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پی پی آئی بی حکومت کی طرف سے ملک سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے عزم کے تحت اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم توانائی کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کر سکیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پی پی آئی بی سستی بجلی کی پیداوار کو بڑھانے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور اس کے لئے مقامی کوئلے اور پانی کے ذخائر کے وسائل کو استعمال کیا جارہا ہے اور یہی ایک قابل اعتبار حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی آئی بی دو موثر پالیسی فریم ورک جن میں پاور جنریشن پالیسی 2015ءاور پالیسی فریم ورک فار پرائیویٹ سیکٹر ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹس 2015ءشامل ہیں‘ کے تحت کام کر رہا ہے جس کے ذریعے مارکیٹ میں آسان طریقہ کار کے تحت مراعات کا اعلان دے کر سرمایہ کاروں کو راغب کیا جاتا ہے۔









