وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان سے سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات

86
خرم دستگیر خان
خرم دستگیر خان

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور توانائی کے شعبے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کے روز ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر توانائی نے تھر کوئلے سے 2000 میگا واٹ نئی بجلی کے منصوبے کے حوالے سے سعودی وفد کو آگاہ کیا اور تھرمٹیاری ٹرانسمشن لائن کی ریکارڈ قلیل مدت میں تعمیر سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئ۔

ملاقات میں خرم دستگیر نے سعودی وفد کو شمسی توانائی اور پن بجلی کی پیداوار میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقعوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔سعودی عرب سے اعلی سطح وفد پاکستان مائننگ کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان میں موجود ہے اور وفد کی مختلف امور پر سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی جاری ہیں ۔