وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے 500 اور 220۔کے وی کے دو گریڈ سٹیشنز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

348

لاہور۔10دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے 500 اور 220۔کے وی کے دو گریڈ سٹیشنز کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔یہ گرڈ سٹیشنز20.7 ارب کی لاگت سے مریدکے روڑ پر لاہور نارتھ گرڈ سٹیشن جبکہ3 ارب سے قائد اعظم بزنس پارک میں گرڈ تعمیر ہوں گے جبکہ توانائی کے ان دو پروجیکٹس پر مجموعی 24 ارب کی لاگت آئے گی۔

ہفتہ کے روز وفاقی وزیر نے ان گرڈ سٹیشنز کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان پروجیکٹس کی مدد سے توانائی کے منصوبوں سے لیسکو اور گیپکو صارفین کی بجلی کی طلب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور قائداعظم بزنس پارک گریڈ سٹیشن سی پیک اکنامک زون کر بجلی کی ترسیل کرئے گا۔ان منصوبوں کی وجہ سے وولٹیج پروفائل میں بہتری اور گھریلو ،زرعی اور صنعتی صارفین مستفید ہوں گے۔