وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ہیلپ لائن118 کا افتتاح کر دیا

لاہور۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ہیلپ لائن118 کا افتتاح کر دیا۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر ضیا اور چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ نے ہیلپ لائن 118 کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر ضیا نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ویژن اور وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی …

لاہور۔30نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ہیلپ لائن118 کا افتتاح کر دیا۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر ضیا اور چیف ایگزیکٹو لیسکو محمد رمضان بٹ نے ہیلپ لائن 118 کی لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عامر ضیا نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ویژن اور وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی قیادت میں پاور ڈویژن صارفین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ ہیلپ لائن کا اجرا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ ہیلپ لائن 118 حکومتی پالیسی کے مطابق ٹرانسپیرنسی اور عوامی اعتماد کی بحالی کی جانب ایک نہایت اہم قدم ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہیلپ لائن 118 کے ذریعے بجلی سے متعلق رہنمائی اور شکایات کے اندراج کے لیے صرف ایک کال کرنا ہوگی اور بغیر کسی ضروری انتظار کے صارفین کو گھر بیٹھے شکایات کا ازالہ ممکن ہوگا۔صارفین سے درخواست ہے کہ بجلی چوری کی اطلاع یا بجلی سے متعلق شکایات کے لیے ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کریں۔

 

مزید خبریں