وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر سے ترک سفارتخانہ کے ناظم الامور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر سے ترک سفارتخانہ کے ناظم الامور کین یلدوس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے اقتصادی اور ثقافتی شعبے میں قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین باہمی …

اسلام آباد ۔ 20 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی سید علی ظفر سے ترک سفارتخانہ کے ناظم الامور کین یلدوس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے اقتصادی اور ثقافتی شعبے میں قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور ترکی کے مابین باہمی محبت اور ہم آہنگی کے لحاظ سے اہم تعلقات ہیں ۔وفاقی وزیر نے ترکش سفارتخانے کے ناظم الامور کو دعوت دی کہ وہ تزین و آرائش شدہ ثقافتی مقامات کا دورہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ ترکی سرمایہ کاری کے لئے موزوں ماحول کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے ۔