اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں بجلی کی مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس ضمن میں اقدامات کئے جارہے ہیں، حکومت نے کے الیکٹرک کو ایل این جی چلانے کیلئے معاہدے سے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس، 30 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل اور اضافی 100 میگاواٹ بجلی فراہم کردی ہے، کراچی …
وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان کا قومی اسمبلی میں کراچی میں بجلی کے مسائل کے حوالہ سے نکتہ ہائے اعتراض پر جواب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی عمرایوب خان نے کہا ہے کہ حکومت کراچی میں بجلی کی مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس ضمن میں اقدامات کئے جارہے ہیں، حکومت نے کے الیکٹرک کو ایل این جی چلانے کیلئے معاہدے سے 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس، 30 ہزار میٹرک ٹن فرنس آئل اور اضافی 100 میگاواٹ بجلی فراہم کردی ہے، کراچی میں دو مشترکہ تقسیم کار مقامات بنانے سے مسائل میں کمی آئے گی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں مختلف اراکین کی جانب سے کراچی میں بجلی کے مسائل کے حوالہ سے نکتہ ہائے اعتراض کے جواب میں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ کراچی میں بجلی کا مسئلہ ایک دم سے نہیں آیا، یہ معاملہ 10، 15 سال سے چل رہاہے۔ حکومت نے بجلی کے مسئلہ سے نمٹنے کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت اورکے الیکٹرک کے درمیان جو معاہدہ ہواہے اس کے مطابق کے الیکٹرک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرنا تھی۔ حکومت نے کے الیکٹرک کو مزید 100 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کردی ہے۔ اسی طرح کے الیکٹرک کو 30 ہزارمیٹرک ٹن فرنس آئل بھی فراہم کردیا گیا ہے، بجلی کے مسائل پرقابوپانے کیلئے حکومت نے نیشنل گرڈسے کے الیکٹرک کو 100 میگاواٹ بجلی بھی دی ہے۔ وفاقی وزیر عمرایوب خان نے کہا کہ حکومت زیادہ بجلی بھی دے سکتی ہے تاہم کے الیکٹرک کا نظام زیادہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔ اس مسئلہ سے نمٹنے کیلئے کراچی ایسٹ اور ویسٹ میں 2022ء تک دو کامن ڈیلیوری پوائنٹ بنائے جائیں گے جس کی منظوری ہوچکی ہے۔ ان دوگرڈ سٹیشن کے قیام سے نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کومزید بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ پرپوائنٹ سکورنگ نہیں ہونی چاہیے، کراچی میں گٹروں کی صفائی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کا دل ہے اورکراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہم تمام ترکوششیں کررہے ہیں۔ قبل ازیں نکتہ ہائے اعتراض پر احسن اقبال نے کہاکہ کراچی میں بجلی لوڈشیڈنگ کے معاملہ کا ایوان کو نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے اس بارے ایوان کی خصوصی کمیٹی کے قیام کی تجویز بھی پیش کی۔ فہیم خان نے کہاکہ جن لوگوں نے ماضی میں بجلی کے مہنگے معاہدے کئے وہ کراچی میں بجلی کی صورتحال کے ذمہ دارہیں، کراچی کے حقوق حاصل کئے جائیں گے۔ سید نویدقمرنے کہاکہ کے الیکٹرک کی نجکاری شوکت عزیز کے دورمیں شروع ہوئی تھی، کے الیکٹرک کا رویہ قابل مذمت ہے، ہم ایشو پراراکین کے ساتھ ہیں۔ آغا رفیع اللہ نے کہاکہ حکومت کو فیصلے کرنے چاہیں۔ انہوں نے کے الیکٹرک کے حوالہ سے سپیکر رولنگ کا بھی مطالبہ کیا۔ سردارایازصادق نے کہاکہ یہ اہم ایشوہے ۔ کے الیکٹرک کی نجکاری شوکت عزیز کے دورمیں ہوئی۔ اسامہ قادری نے کہاکہ کراچی میں بجلی کے مسئلہ پر شہری اسلام آباد میں دھرنادینے کیلئے تیارہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک مادرپدرآزاد ہوچکا ہے ، حکومت کواپناکردارادا کرنا چاہئیے۔ کیل داس اورخواجہ شیرازنے کراچی میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا معاملہ اٹھایا۔








