وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے جمہوریہ ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان میں جمہوریہ ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے پیر کووفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی شہزاد قاسم نے بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر عمر ایوب نے نئی منظور شدہ متبادل توانائی پالیسی کی اہم خصوصیات اور اس پالیسی کے تحت حکومت کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری …

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان میں جمہوریہ ترکی کے سفیر احسان مصطفیٰ یرداکل نے پیر کووفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بجلی شہزاد قاسم نے بھی ملاقات میں موجود تھے۔اس موقع پر عمر ایوب نے نئی منظور شدہ متبادل توانائی پالیسی کی اہم خصوصیات اور اس پالیسی کے تحت حکومت کی جانب سے پیش کردہ سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی، جس کے تحت 2030 تک مقامی وسائل کے ذریعے ملک کی 75 فیصد بجلی کی پیداوار ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت، حکومت پاور سیکٹر میں جدید ٹیکنالوجی لائے گی اور ملک قابل تجدید توانائی کے آلات جیسے سولر پینلز ، ونڈ ٹربائنز اور بلیڈ کی تیاری شروع کرے گا۔ وزیر نے مزید کہا کہ نئی متبادل توانائی پالیسی کے تحت توانائی کے منصوبوں کو کھلی اور مسابقتی بولی کے ذریعے دیاجائے گا جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے بھرپور مواقعے موجود ہونگے. ترکی کے سفیر نے نئی پالیسی کے تحت پاکستان کے توانائی کے شعبے میں مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے توانائی کی چیلنجوں کو حل کرنے اور ملک کی معاشی ترقی کے لئے پائیدار توانائی کے حصول کے لئے حکومتی عزم و کاوشوں کی بھی تعریف کی۔